Tuesday, April 23, 2024

کراچی لاہور موٹروے منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے: وزیراعظم

کراچی لاہور موٹروے منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے: وزیراعظم
March 11, 2015
کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی لاہور موٹروے کی تعمیرکے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ میرے خواب کی تعبیر ہے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھا دیں گے۔ موٹروے کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج اس منصوبے کو شروع کیا جا رہا ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کراچی لاہور موٹروےکا آغاز میری دلی خواہش تھی منصوبے کا اگلا مرحلہ حیدرآباد سےسکھر،سکھر سےملتان اورملتان سےلاہورکاہوگا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور اسلام آباد منصوبے کے بعد لاہور کراچی موٹروے منصوبہ ادھورا رہنے سے پاکستان بہت پیچھے رہ گیا۔ وزیراعظم نے کہا حکومت کو ڈیڑھ سال نہیں ہوااورہم نےموٹروے کی بنیاد رکھ دی جبکہ ملیرایکسپریس وےکےکام کوتیزی سے کرنےکی کوشش کررہےہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے بلوچستان میں جان ہتھیلی پررکھ کرسڑکیں بنائیں۔ ایف ڈبلیو اوکی شہادتیں ہوئیں وہاں سڑکیں بناناآسان نہیں تھا، ایف ڈبلیو او کوشاندار کام کرنے پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی اورحیدرآبادکےمنصوبے کو30ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کریں گےجبکہ خنجراب سے گوادرتک موٹروے کےلئے بھی تیاری ہورہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سڑکیں بننے سے صوبوں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔