Monday, May 13, 2024

کراچی ، لانڈھی میں نالے میں گرنے والا بچہ 20 گھنٹے بعد بھی نہ نکالا جا سکا

کراچی ، لانڈھی میں نالے میں گرنے والا بچہ 20 گھنٹے بعد بھی نہ نکالا جا سکا
February 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں گزشتہ روز نالے میں گرنے والا بچہ 20 گھنٹے بعد بھی نہ نکالا جاسکا ۔ کراچی میں کُھلے نالے زندگیاں نگلنے لگے ۔ لانڈھی سواتی محلہ میں گزشتہ روز کھیلتے ہوئے 8 سالہ معصوم نالے میں جاگرا ۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش شروع کی لیکن کامیابی نہ ملی اور اندھیرے کے باعث تلاش کا عمل روک دیا گیا ۔ صبح ہوتے ہیں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش دوبارہ شروع کردی جبکہ کُھلے نالوں اور کچرا نہ اٹھائے جانے پر شدید غصے کا اظہار بھی کیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کراچی میں جگہ جگہ کُھلے نالے زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں لیکن متعلقہ حکام شہریوں کی حفاظت کیلئے کوئی کام کرتے دکھائی نہیں دے رہے ۔