Friday, April 19, 2024

کراچی : لانڈھی میں دوگروپوں میں تصادم 2افراد زخمی

کراچی : لانڈھی میں دوگروپوں میں تصادم 2افراد زخمی
June 1, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے لانڈھی چھتیس بی میں دو گروپوں میں تصاد م ہوگیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے لانڈھی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ  مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤاور  جلاؤگھیراؤ بھی کیا ۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں  کشیدہ پھیل گئی تاہم پولیس علاقے سے غائب رہی ۔