Friday, March 29, 2024

کراچی : لائنز ایریا میں رینجرز کی کارروائی‘ زیرزمین چھپائی گئی 2 ہزارگولیاں برآمد

کراچی : لائنز ایریا میں رینجرز کی کارروائی‘ زیرزمین چھپائی گئی 2 ہزارگولیاں برآمد
December 29, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں رینجرز نے زیرزمین چھپائی گئی گولیاں برآمد کرلیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لائنزایریا میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر زمین کی کھدائی کرکے 2 ہزار گولیاں برآمد کر لیں۔ کھدائی کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ دوسری طرف جمشید روڈ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ ادھر چاند بی بی روڈ پر پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار گروپ سے ہے۔