Saturday, May 11, 2024

کراچی ، قیوم آباد کے قریب چینی باشندے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد

کراچی ، قیوم آباد کے قریب چینی باشندے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد
January 1, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں نو پارکنگ سے گاڑی اٹھانا ٹریفک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔ قیوم آباد کے قریب چینی باشندے نے ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ قیوم آباد میں ٹریفک اہلکار نے نوپارکنگ میں کھڑی گاڑی اٹھانے کی کوشش کی تو چینی باشندے بپھر گیا۔ چینی باشندے نے جوڈو کراٹے کے وار کر کے ٹریفک پولیس اہلکار عامر کا حشر نشر کر دیا۔ ٹریفک اہلکار کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کورنگی صنعتی پولیس نے ٹریفک اہلکار پر بدترین تشدد کرنے والے چینی باشندے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔