Thursday, March 28, 2024

کراچی: قیامت خیز گرمی میں 24گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 129ہوگئی

کراچی: قیامت خیز گرمی میں 24گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 129ہوگئی
June 21, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں گرمی نے قیامت ڈھادی چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 129 تک جاپہنچی ، صرف جناح اسپتال میں 85 افراد نے زںدگی کی بازی ہاری،جبکہ ایدھی سینٹر میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی ہے ، ڈاکٹر سیمی جمالی کہتی ہیں کہ حکومت فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں قیامت خیز گرمی، لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران نے صف ماتم بچھادی، لاغر ، بے ہوش، نوجوان ،بزرگ اور بچے لائے گئے جناح اسپتال میں۔ ایمبولینسوں کی قطاریں لگ گئیں  مریض اتنے تھے کہ صوبے کے سب سے بڑے استپال میں سہولیات کم پڑگئیں ۔ لوگ اسٹریچر کے لیے مارے مارے پھرنے لگے  کسی طرح مریض کو ایمرجنسی میں پہنچایا تو بیڈز کی کمی آڑے آگئی ، اسپتال کے اندر لواحقین کی کثرت کی وجہ سے حبس ہوا تو مریضوں کی حالت مزید بگڑنے لگی مجبوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد مانگنا پڑی ۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کہتی ہیں کہ  حالات انتہائی نازک ہیں ،حکومت ایمرجنسی نافذ کرے شہر کے دیگر اسپتالوں میں صورت حال مختلف نہ تھی ۔ لواحقین پیاروں کو لے کر سول،عباسی شہید ، لیاری جنرل اسپتال اور کے پی ٹی اسپتال بھی پہنچے ،بیشتر افراد، ہارٹ اٹیک ،ہائی بلڈ پریشر اور لولگنے سے جاں بحق ہوئے،  ڈاکٹروں نے شہریوں کو گھروں پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب گرمی کی وجہ سے ایدھی سرد خانے  میں بھی لاشیں رکھنے کے لیے جگہ کم پڑگئی ۔۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ نے پہلے سے رکھی تیس نامعلوم میتیں سپرد خاک کردیں ۔۔  جبکہ مزید درجنوں لاشیں ۔۔ پہنچادی گئی ہیں ۔۔