Monday, September 16, 2024

کراچی: قومی عجائب گھر میں سندھی لینگوئج کانفرنس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد، لوک موسیقی پر فنکاروں کا والہانہ رقص

کراچی: قومی عجائب گھر میں سندھی لینگوئج کانفرنس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد، لوک موسیقی پر فنکاروں کا والہانہ رقص
January 30, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے قومی عجائب گھر میں سندھی ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔ سندھ کے محکمہ ثقافت کے زیراہتمام سندھی لینگوئج کانفرنس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے آئے فنکاروں نے سندھ کی لوک موسیقی پر رقص کے خوب جوہر دکھائے۔ خاص کر کے مٹکے والے ڈانس نے محفل کو چار چاند ہی لگا دیئے۔ میلے میں اجرک، کامدار ملبوسات اور حیدرآبادی چوڑیوں کے اسٹال شرکا کی توجہ کا محور بنے رہے۔ میلے میں ایک جانب وادی مہران کی رہن سہن اور موسیقی کو اجاگر کرتے ماڈل رکھے تھے تو دوسری طرف سندھیوں کی شان اجرک کے اسٹال لگے تھے۔ کامدار ملبوسات اور رنگ برنگی چوڑیاں بھی توجہ کا محور تھیں۔ سندھ دھرتی کے رنگوں میں ڈھلا ثقافتی میلہ اتوار تک جاری رہے گا۔