Friday, April 26, 2024

کراچی ، قومی شاہراہ پر الٹنے والے آئل ٹینکر کو ہیوی مشنری کی مدد سے ہٹا دیا گیا

کراچی ، قومی شاہراہ پر الٹنے والے آئل ٹینکر کو ہیوی مشنری کی مدد سے ہٹا دیا گیا
February 26, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی گلشن حدید کے قریب قومی شاہراہ پر الٹنے والے آئل ٹینکر کو ہیوی مشنری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ تیل دوسرے ٹینکر میں منتقل کر دیا گیا۔ سڑک پر مٹی ڈالنے کے بعد ٹریک ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔ کراچی ، نیشنل ہائی وے ، آئل ٹینکر ، الٹ کراچی میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا تھا ۔ حادثے کے بعد پولیس ، رینجرز اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں تھیں ۔ کراچی سے اندرون سندھ جانے والے ٹینکر میں 15 ہزار لیٹر آئل موجود تھا۔ واقعے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ کلینر کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ۔ 6گھنٹے کی بعد ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ۔