Sunday, May 12, 2024

کراچی ، قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی ، قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
December 28, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ اسپتال کے آپریشن تھیٹر سمیت پورے اسپتال میں بجلی بند ہوگئی۔ انجیوگرافی پلاسٹک اور تمام شعبہ جات میں اندھیرا چھا گیا۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب انتظامیہ کے مطابق آگ پہلی منزل کے آپریشن تھیٹر میں لگی تھی، آگ لگنے پر مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جنہیں دیگر وارڈ وں شفٹ کیا جا رہا ہے۔ واقعہ میں سکیورٹی گارڈ معمولی زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں آتشزدگی واقعہ کے بعد دل کے مریضوں کے تیماردار دار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئی۔