Sunday, September 8, 2024

کراچی : قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ ، فہرستیں تیار

کراچی : قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ ، فہرستیں تیار
July 17, 2016
کرا چی(92نیوز)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی میں زمینوں پر قبضے میں ملوث مافیا کے بڑے مگر مچھوں کی فہرست تیار کرلی یہ فہرست گرفتار ملزموں سعید بھرم ، منہاج قاضی اور کاشف ڈیوڈ کے بیانات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں زمینوں پر قبضے میں ملوث بڑے مگر مچھوں کے گرد گھیرا تنگ  ،قانون نافذ کرنے والے ادارے نے  24سے زائد لینڈ گریبرز کی فہرست بنالی۔  ذرائع کے مطابق سعید بھرم ، منہاج قاضی ، کاشف ڈیوڈ کے بیانات کی روشنی میں فہرست تیار کی گئی  ہے۔شہر قائد میں سونے جیسی زمین پر قبضوں میں فیروز بنگالی ، جمال احمد ، آصف لانیہ ، گل حسن ، حمید بروہی ، عظیم مری اور الطاف روپالی  کے نام سرفہرست ہیں ۔ جمال خان اور گل حسن کے نام دبئی سے گرفتارسعید بھرم نے بھی جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ میں اگل دیئے ۔ سعید بھرم نے بتایا کہ رضوان آرائیں ، نعیم عرف ملا اور عباس بھی قبضہ مافیا کے سرگرم ارکان ہیں۔ جمال خان نے گلشن اقبال،سرجانی ٹاون،اوراسکیم 33 میں قیمتی زمینوں پر قبضہ کیا،  زمینوں کے کاغذات  کے ڈی اے افسروں عارف کے ڈی اے والا  نعیم اور گڈو بناتے تھے  جبکہ حفیظ نامی ایجنٹ سارے معاملات نگرانی کرتا تھا ۔ سعید بھرم نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جمال خان نے جعلی کاغذات بنانے کے لئے پرنٹنگ مشین لگا رکھی تھی  وہ ایم کیو ایم کے پچاس سے زائد کارکنوں کے ساتھ مل کر زمینوں پر قبضے کرتا تھا ،سعید بھرم کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق  آصف لانیہ نے گلشن اقبال میں ریلوے کی سوسائٹی کی زمینوں پر قبضہ کیا، وہ زیادہ تر گلشن سیکٹر کے لڑکوں سے کام لیتا تھا جبکہ گل حسن نامی لینڈ گریبر ۔ ایم کیو ایم کے کارکن عمیر صدیقی کے ساتھ کام کرتا تھاجبکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی روپوشی کا بندوبست بھی اسی کی ذمہ داری تھی ۔