Wednesday, May 8, 2024

کراچی : قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارروائی میں 2مزید دہشتگرد گرفتار

کراچی : قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارروائی میں 2مزید دہشتگرد گرفتار
February 26, 2017
کراچی(92نیوز)سانحہ سیہون کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سندھ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دادو اور شکارپور سے مزید دو دہشت گردوں کا گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ شکارپور اور دادو میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق داعش سے ہے۔ ملزموں کی گرفتاری پہلے سے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردعبدالحفیط پندرانی گروپ سے رابطے میں تھے۔ عبدالحفیظ پندرانی کالعدم تنظیموں کا مرکزی سہولت کار ہے جس کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی ہے۔۔