Monday, September 16, 2024

کراچی : قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارروائی میں 4افراد گرفتار

کراچی : قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارروائی میں 4افراد گرفتار
April 20, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقےتین ہٹی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹارگٹڈ کارروائی کےدوران چار افرادکوحراست میں لےلیاگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی میں سکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ۔ سکیورٹی اداروں نے حر است میں لئے افراد کو  پہلے سے گرفتار افراد کی نشاہدہی پر پکڑا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ دوسری طرف پشاور میں سرچ آپریش کے دوران  پولیس نے 7مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ آٹھ افراد کو غیر قانونی طور پر رہائش رکھنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔