Friday, April 19, 2024

کراچی : قاتلانہ حملے میں ملٹری پولیس کے 2جوان شہید

کراچی : قاتلانہ حملے میں ملٹری پولیس کے 2جوان شہید
December 1, 2015
  کراچی(92نیوز)کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر قاتلانہ حملے میں ملٹری پولیس کے دو جوان شہید ہوگئے جائے واقعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول برآمد کرلیے گئے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ملٹری پولیس کے  دو جوان شہید ہوگئے  ۔ واقعے کے فوراً بعد جائے واقعہ پر ملٹری پولیس ،رینجرز اور پولیس کے اہل کار پہنچ گئے ۔ ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتاچلا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزموں نے ملٹری پولیس کی جیپ پر فائرنگ کی  ۔ جائے واقعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول برآمد ہوئے ہیں  ۔  ذرائع کے مطابق ملٹری پولیس پر حملہ کا اتحاد ٹاون میں رینجرز پر ہونے والے حملے کے تناظر میں جائزہ لیا جارہا ہے ۔