Thursday, April 25, 2024

کراچی، قائداعظم ڈے پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی، قائداعظم ڈے پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار
December 24, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں قائداعظم ڈے پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بھارتی فنڈنگ سے چلنے والے نیٹ ورک کے دو دہشت گرد اتحاد ٹاؤن سے پکڑے گئے۔

بھارتی فنڈنگ سے چلنے والے نیٹ ورک کے دو دہشت گردوں سے کلاشنکوف، بارودی مواد،  دستی بم برآمد کر لیے گئے۔

قوم پرست علیحدگی پسند نیٹ ورک کو اصغر شاہ نامی دہشتگرد چلا رہا ہے، گرفتار دہشت گرد گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دستی بم حملوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی فدا حسین کے مطابق گرفتار دہشت گرد محمد بچل نے 19 جون 2020 کو گھوٹکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دستی بم پھینکا۔ دستی بم حملے میں 2 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے تھے۔

ایس ایس پی  کے مطابق گرفتار دہشتگرد سہیل احمد بھٹو نے 19 جون 2020 کولاڑکانہ میں اسکول پر دستی بم حملہ کیا۔