Friday, May 3, 2024

کراچی : فیکٹری میں آتشزدگی‘ لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر پگھل گئے

کراچی : فیکٹری میں آتشزدگی‘ لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر پگھل گئے
November 28, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر جل کر خاکستر ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں عرصہ دراز سے بند فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں اور باوزر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی تگ ودو کے بعد آگ پر قابو تو پا لیا لیکن لاکھوں روپے مالیت کے ٹائرز جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا البتہ آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔