Tuesday, May 14, 2024

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی، ملزم کارسوار کو لوٹ کر فرار، سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی، ملزم کارسوار کو لوٹ کر فرار، سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
November 3, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائینٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ ملزموں نے کارسوار کو باآسانی لوٹا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلبرگ ٹاؤن ڈکیتوں کے لیے جنت بن گیا۔ دن ہو یا رات مصروف اوقات میں بھی شہری لٹنے لگے۔ فیڈرل بی ایریا بلاک اٹھارہ میں اسٹرئیٹ کرائم کی ایک ایسی ہی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج نائینٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پستول تھامے ایک ملزم گاڑی کی طرف آتا ہے اور کار میں بیٹھے شہری کو گن پوائنٹ پر پر لے کر نقدی اور سامان لوٹ لیا۔ ڈکیتی کی یہ واردات تین منٹ تک پرسکون ماحول میں جاری رہی، شہری بھی آتے جاتے رہے اور ٹریفک بھی جوں کی توں رواں دواں رہی جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گلبرگ ٹاؤن سمیت شہر بھر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی روک تھام کیلئے پولیس کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔