Thursday, April 25, 2024

کراچی فیڈرل بی ایریا میں پولیس کی کارروائی ، مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی فیڈرل بی ایریا میں پولیس کی کارروائی ، مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
February 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی فیڈرل بی ایریا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے خفیہ اطلاع پر پولیس کے ہمراہ فیڈرل بی ایریا میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 38 ایس ایم جی رائفل، 75 میگزین، 9 مارٹر گولے ، 60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر ، 53 گولیوں سے لیس باکس اور 2 خودکار بندوقیں برآمد ہوئیں۔ کارروائی کے دوران ایک سیٹلائیٹ فون اور 2 پاسپورٹ بھی برآمد کئے گئے۔