Sunday, May 12, 2024

کراچی، فوم کی فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق

کراچی، فوم کی فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق
January 17, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں فوم بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی میں فوم بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کو طلب کیا جو تاخیر سے پہنچی آگ نے فیکٹری کے عقبی حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی صرف دو گاڑیاں پہنچی آگ کی شدت زیادہ ہونے سے مشکلات کا سامنا رہا۔ آگ کی شدت بڑھنے پر فائر بریگیڈ کی مزید دو گاڑیاں  طلب کرلی گئیں۔ آتشزدگی میں جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی، فائر بریگیڈ اور فیکٹری کے ملازمین نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا ،فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کے تعین کے لیئےتحقیقات جاری ہیں۔