Friday, April 26, 2024

کراچی ، فش فیکٹری کے گڑھے میں گر کر3 مزدور جاں بحق

کراچی ، فش فیکٹری کے گڑھے میں گر کر3 مزدور جاں بحق
April 8, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں فش فیکٹری کے گڑھے میں گر کر تین مزدور جاں بحق ہوگئے، پولیس نے فیکٹری کو سیل کر کے مالک کو حراست میں لے لیا۔

کورنگی ابراہیم حیدری کی فش فیکٹری میں چار مزدورمچھلی کی کٹائی کے لئے بنائے گئے گڑھے میں گرگے ، پولیس کے مطابق حادثہ ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔

ایک  مزدور کو بچا لیا گیا تین جاں بحق ہوگئے ، مزدوروں کی شناخت اقبال الدین،درویش اور زرب علی کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ فیکٹری مالک کوحراست میں لےلیا۔

پولیس کاکہناہے جاں بحق مزدوروں کا پوسٹ مارٹم کیاجائے گا ، پولیس کے مطابق فیکٹری میں مچھلیوں سے مرغیوں کی فیڈ تیارکی جاتی تھی۔