Thursday, April 18, 2024

کراچی: فروری کے 28دنوں میں 34شہری گولیوں کا نشانہ بنے

کراچی: فروری کے 28دنوں میں 34شہری گولیوں کا نشانہ بنے
March 1, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی میں فروری کا مہینہ بھی شہریوں کے لئے اچھا ثابت نہ ہوا۔ اٹھائیس دنوں میں 34 شہری گولیوں کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی نے ماہ فروری میں ہونے والے جرائم کے اعداو شمار جاری کر دیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری کے اٹھائیس دنوں میں 34شہری فائرنگ کے واقعات میں زندگی سے محروم ہوئے۔ شہر میں دندناتے مسلح ملزمان نے شہریوں سے 16گاڑیاں چھین لیں جبکہ 95گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر سے اسلحہ کے زور پر134موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ 1662 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ اسلحہ کے زور پر 1018 موبائل فونز چھین لئے گئے جبکہ 1311 موبائل فونز چوری ہوئے۔ اس کے علاوہ اس ماہ تین بھتہ خوری کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔