Thursday, April 25, 2024

کراچی : فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر سمیت 7ملزم نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی : فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر سمیت 7ملزم نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
May 2, 2016
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب سمیت سات ملزموں کو نوے روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ۔ ملزم چالیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا ، رینجرز وکیل کے مطابق ملزم چالیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی سنگین جرائم میں ملوث ہے ،دوسری جانب ایم کیوایم کے کارکن سعید احمد ، افضل ، عدنان ، سرور ، کاشف اور اکبر کو بھی عدالت میں پیش کیا  ، لاء آفیسر کے مطابق ملزم عدنان بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے  اور پاکستان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر خطرناک جرائم میں ملوث رہا ہے ۔ جبکہ دیگر ملزم ٹارگٹ کلنگ ،، بھتہ خوری ،، اسلحہ اسمگلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں  ۔ گینگ وار کے کارندے ملزم جاوید یونس کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جاوید نے دوران تفتیش درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کیا  ۔ پیش کئے گئے تمام ملزم پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے ۔