Wednesday, April 24, 2024

کراچی ،فاروق ستار کا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج کا اعلان

کراچی ،فاروق ستار کا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج کا اعلان
April 21, 2018
کراچی ( 92 نیوز )کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف ڈاکٹر فاروق ستار نے اتوار کو  کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہربے آسرا ہے، کے الیکٹرک کا ادارہ بجلی کی فراہمی میں بری طرح ناکام  ہوگیا ہے۔ پی آئی بی میں پریس کانفرنس  کرتے  ہوئے کہا  کراچی وفاق کو 60 سے 70 فیصد ٹیکس دیتا ہے پھر بھی اس کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جاتاہے۔ کراچی کے بہت علاقوں میں  پانی کی قلت ہے جبکہ کے الیکٹرک  بھی بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  اگر مسائل حل نہ ہوئے تو  وزیر اعلیٰ ہاؤس اور محکموں کے دفاتر کے سامنے  بھی احتجاج کریں گے  ۔ کراچی  مسائل کے حل کرانے کے لئے اپنا مقدمہ چیف جسٹس آف پاکستان کی عدالت میں درج کردیا ہے ، امید ہے وہ اس  شہر کے  مسائل کا نوٹس لیں گے ۔