Sunday, September 8, 2024

کراچی : فائرنگ کےواقعہ میں پیش امام جاں بحق

کراچی : فائرنگ کےواقعہ میں پیش امام جاں بحق
July 12, 2016
کراچی(92نیوز) گلستان جوہر بلاک سیون میں مسجد صدیق اکبر میں فائرنگ سے پیش امام کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ۔  ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق  پیش امام کو پیٹ میں دو گولیاں لگیں ۔ فائرنگ کے واقعے میں معراج نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ معراج فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہے یا نہیں تفتیش کررہے ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم کا پستول استعمال ہوا جبکہ  پیش امام کو مسجد کے اندر ہی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا  ۔