Saturday, April 20, 2024

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت چار افراد جاں بحق، عائشہ منزل اور لیاری میں سیاسی کارکن سمیت دو افراد ہلاک

 کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت چار افراد جاں بحق، عائشہ منزل اور لیاری میں سیاسی کارکن سمیت دو افراد ہلاک
July 7, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سب انسپکٹر سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیاں کر کے بھتہ خور سمیت پانچ ملزم گرفتار کر لئے۔ کالج چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر علی رحمان جاں بحق ہو گیا۔ علی رحمان ایس آر پی قیوم آباد بیس میں تعینات تھا۔ نارتھ کراچی یوپی موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بینک مینجر نذیرشیخ جاں بحق ہو گئے۔ عائشہ منزل اور لیاری میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورنگی ماڈل کالونی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چار ملزم گرفتار کر کے کلاشنکوف اور پسٹل برآمد کرلیا۔ عیدگاہ میں پولیس مقابلے میں بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے تاجر سے تیس لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا۔