Sunday, September 8, 2024

کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 45 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 45 مشتبہ افراد زیر حراست
August 26, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اڑتالیس ملزم گرفتار کرلئے۔ ملیربکرا پیڑی، اسٹیل ٹاو¿ن اور پرانا گولیمار کے علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شہری زخمی ہوگئے۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چنیسر گوٹھ سے اٹھارہ جبکہ ایسٹ کے علاقوں سے چارمفروروں سمیت بیس ملزم گرفتار کرلئے۔ اتحادٹاون محمدخان کالونی، کورنگی انڈسٹریل ایریا، منگھوپیر گلزارآباد اور شاہ فیصل کالونی میں پولیس مقابلوں میں ایک دہشت گرد سمیت آٹھ ملزم پکڑے گئے۔ گرفتار دہشت گرد حبیب کاتعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، ملزموں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ گلستان جوہر میں صحافی پر فائرنگ کرنے والے دو ملزموں کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔