Tuesday, April 16, 2024

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق 2زخمی ،ایک ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق 2زخمی ،ایک ٹارگٹ کلر  گرفتار
June 28, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئےجبکہ پولیس نے 11 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بروہی چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، قصبہ کالونی اور بلدیہ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے گلبرگ میں کارروائی کرکے گیارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں عیدہ گاہ میں پولیس نے مقابلے میں تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے، اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاجبکہ سائٹ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں سٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔