Thursday, April 25, 2024

کراچی فائرنگ واقعہ ، اے سی ایل سی کے 8اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

کراچی فائرنگ واقعہ ، اے سی ایل سی کے 8اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
January 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں کار پر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر اے سی ایل سی کے 8 اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ۔ ادھر کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے واقعہ کی عینی شاہد لڑکی کو پولیس نے تلاش کر لیا۔ ابتدائی بیان میں واقعہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔گرفتار اہلکاروں کی شناخت کرائی جائے گی ۔

انتظار احمد قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔  کراچی پولیس نے واحد عینی شاہد لڑکی کو تلاش کرلیا اور  بیان بھی قلمبندکرلیا ۔ ملزمان کی شناخت کروائی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق لڑکی نے بیان دیا کہ اچانک فائرنگ سے گھبراگئی اور کچھ سمجھ نہیں آیا ۔ فائرنگ کس نے کی، کچھ نہیں جانتی۔

دوسری جانب عدالت نے فائرنگ میں ملوث اے سی ایل سی کے 8 اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

دو روز قبل ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے خاندان کا اکلوتا بیٹا انتظار احمد جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس نے پہلے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پیٹی بھائیوں کو بچایا تاہم وزیراعلیٰ کے ایکشن پر ملزمان  کو گرفتار کیا گیا ۔  اے سی ایل سی کا ایک اہلکار تاحال مفرور ہے ۔