Thursday, April 18, 2024

کراچی : فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی،  منگھوپیر سے تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی : فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی،  منگھوپیر سے تشدد زدہ لاش برآمد
July 12, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے  جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے زخمی سمیت پانچ ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے۔ اورنگی ٹاون قطر موڑ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے عمران اور داتار جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ  ہے۔ طارق روڈ پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا جبکہ منگھو پیر میں مکان سے پچپن سالہ شخص کی دو روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم رآمد ہوا ہے۔ لیاری کلری میں پولیس مقابلے کے دوران دو بھتہ خور گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان قتل کی وارداتوں میں  بھی ملوث ہیں۔ کورنگی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شرافی گوٹھ میں پولیس نے مقابلے میں ملزم الطاف اور شفیق کو گرفتار کرلیا۔