Sunday, May 12, 2024

کراچی، غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکرٹری بلدیات سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی، غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکرٹری بلدیات سمیت 3 ملزمان گرفتار
August 24, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں نیب نے زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ فضل الرحمٰن سمیت تین ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے 5 گھنٹے تک کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے۔ روشن علی شیخ گرفتاری کے بعد میڈیا سے منہ چھپاتے رہے۔ کراچی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لالہ فضل الرحمان کی ڈرامائی گرفتاری ہوئی۔ نیب اہلکاروں نے ملزمان کو 5 گھنٹے انتظار کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے روشن علی شیخ اور لالہ فضل الرحمان سمیت 10 ملزمان کی ضمانت مسترد کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ عدالتی حکم کے بعد ملزمان گرفتاری سے بچنے کے جتن کرتے رہے۔ کیمرہ عدالت سے باہر آنے سے گریز کیا۔ فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی  دائرکی۔ عدالت نے درخواست سننے سے ہی انکار کردیا۔ روشن علی شیخ اور لالہ فضل الرحمان مجبورا پانچ گھنٹے بعد کمرہ عدالت سےباہر نکلے تو نیب اہلکاروں نےگرفتارکرلیا عدالت نے دو برس سے جیل میں قید ایم کیوایم رہنماء سیف عباس، شعیب اور شوکت جوکھیو کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔