Wednesday, May 15, 2024

کراچی، غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل

کراچی، غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
August 1, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر سٹی اور ابراہیم حیدری میں 2 خواتین سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات غیرت کے نام پر پیش آئے، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی میں چند گھنٹوں میں غیرت کے نام پر چار افراد قتل کردئیے گئے۔ ملیر سٹی میں گھر سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں گرفتارملزم واقب کی نشاندہی  پربرآمد کی گئیں۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کےمطابق واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، ملزم نے اپنی بہن ثمیرہ اور رشتےدار زاہد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کرلیا گیا۔ چند گھنٹوں بعد ہی ابراہیم حیدری میں بھی ایک خاتون اور مرد کو قتل کیا گیا۔ ملزم نے فائرنگ کرکے ارشد اور ایمام زادی کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھی  غیرت کےنام پر پیش آیا، فائرنگ مقتولہ کے بھائی نے کی اور دونوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔