Friday, April 26, 2024

کراچی ، غیر قانونی تعمیر شدہ 4 شادی ہال مسمار

کراچی ، غیر قانونی تعمیر شدہ 4 شادی ہال مسمار
December 18, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں کے ڈی اے کی غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔
کراچی میں رفاعی پلاٹوں پر بنائے گئے شادی ہالوں کے خلاف کے ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے چار غیر قانونی ہال مسمار کر دیئے ۔
غیر قانونی ہال نیپا چورنگی اور فیڈرل بی ایریا میں قائم تھے ۔
ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ رضا قائم خانی کا کہنا تھا عدالتی احکامات پر کاررائی کی جا رہی ہے ۔آپریشن جنوری تک جاری رہے گا ۔
غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔
متاثرہ شادی ہالو ں میں بک کرائی گئی تقریبات بھی ملتوی یا دیگر جگہوں پر منتقل کر دی گئی ہیں۔