Tuesday, April 23, 2024

کراچی، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث تین ملزم گرفتار

کراچی، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث تین ملزم گرفتار
December 18, 2017

کراچی ( 92 نیوز ۹ کراچی میں رینجرز اور سندھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی خرید وفروفت میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
گرفتار ملزموں میں اعظم عباس ، عامر عباس اور آصف شامل ہیں ۔ ملزموں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رضویہ سوسائٹی میں کارروائی کی گئی ۔ ملزمان کی نشاندہی پرمکان سے ایک رائفل جی تھری،4 ایس ایم جی،2سیون ایم ایم رائفل اوربارہ بور کی 5رائفل برآمد کی گئیں۔
ایک فورایم رائفل،ایک بائیس بوررائفل،ایک بائیس بورپستول ،چھ نائن ایم ایم پستول اور تیس بور کی چارپستول بھی برآمد کی گئیں
مختلف اقسام کے 2159 راونڈز بھی برآمد کئے گئے۔
ادھر جھنگ میں تھانہ قادرپور کے علاقہ میں سیم نالے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ۔