Sunday, September 8, 2024

کراچی: غیر رجسٹرڈ سم رکھنے والوں کیخلاف آپریشن تیس اگست سے شروع، پولیس کیساتھ رینجرز کو بھی کارروائی کا اختیار

کراچی: غیر رجسٹرڈ سم رکھنے والوں کیخلاف آپریشن تیس اگست سے شروع، پولیس کیساتھ رینجرز کو بھی کارروائی کا اختیار
August 25, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ میں غیرقانونی سمز کے خلاف تیس اگست سے اپریشن شروع کیا جائے گا۔ غیررجسٹرڈ سم رکھنے والوں کے خلاف پولیس کے ساتھ رینجرز بھی کارروائی کر سکے گی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیس اگست کے بعد غیرقانونی سم رکھنے والوں کے خلاف آپریشن ہو گا۔ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے بشمول رینجرز اور پولیس غیرقانونی سم رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ غیرقانونی سم رکھنے والوں کے خلاف تیس اگست کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔ سیکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیرقانونی سم کے استعمال سے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔