Sunday, September 8, 2024

کراچی ،غریب لڑکیوں کو اغواء کرکے نشے کا عادی بنانے،فروخت کرنےکا انکشاف

کراچی ،غریب لڑکیوں کو اغواء کرکے نشے کا عادی بنانے،فروخت کرنےکا انکشاف
December 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں غریب لڑکیوں کو اغواء کرکے نشے کا عادی بنانےاور دوسرے شہروں میں فروخت کرنے کا  انکشاف ہوا ہے ،مانسہرہ سے بازیاب ہونے والی 19 سالہ لڑکی نے کراچی پولیس کو دئیے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کرڈالے ۔ کراچی میں لڑکیوں کو اغواء اور نشے کا عادی بنانے والا گروہ سرگرم ہے ،  مانسہرہ سے بازیاب ہونے والی 19 سالہ لڑکی نےکراچی پولیس کو دئیے  گئےویڈیو بیان میں اہم انکشافات کرڈالے۔ چینل 92 نیوز کو حاصل ویڈیو میں لڑکی نے بتایا  اسے ایک منظم گروہ نے  گلستان جوہر حسین ہزارہگوٹھ سے دو ماہ قبل اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ گروہ کے کارندے لڑکیوں کو اغوا کے علاوہ دوستی کا جھانسہ دیکر بھی پھنساتے ہیں ۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمہ شبنم کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔