Friday, April 19, 2024

کراچی ،غریب رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں ساڑھے 8ارب روپے ٹرانزیکشن کا انکشاف

کراچی ،غریب رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں ساڑھے 8ارب روپے ٹرانزیکشن کا انکشاف
October 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کےبعد بےنامی اکاؤنٹس بھی سامنے آنے لگے ، کراچی میں غریب رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں ساڑھے8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا۔ایف بی آر نے رکشہ ڈرائیور زور طلب خان کو نوٹس جاری کیا ،  رکشہ ڈرائیور کے نام پر سالار انٹر پرائزز کے ذریعے کاروبار کیا گیا۔ کراچی میں  فالودہ فروش کی طرح رکشہ ڈرائیور کے نام پربھی اکاؤنٹ سامنے آگیا  جس میں ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں ،ایف بی آر نے ٹیکس چوری اور مَنی لانڈرنگ کے الزامات لگاکر نوٹس جاری کردیا ۔ رکشہ ڈرائیور کے نام پر سالار انٹر پرائزز کے ذریعے کاروبار کیا گیا  ، سالار انٹرپرائزز اور سالار مائننگ کے ذریعے 5 بینکوں سے ٹرانزکشن ہوئی ، رکشہ ڈرائیور کا اکاؤنٹ عمارخان نامی شخص استعمال کرتا رہا ۔ نجی بینک کی برانچ سے 4 ارب 60 کروڑ روپے اور ٹرانزیکشن 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ہوئی ۔ رکشہ ڈرائیو کا کہنا ہے عمارخان نے اکاؤنٹ استعمال کرنے کا بیان حلفی بھی اس کو دیا ہے ، اکاؤنٹس کراچی اور بونیر کے بینکوں میں کھولے گئے ، ایف بی آر ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے والے عمارخان کو جلد نوٹس دیا جائے گا  ۔ رکشہ ڈرائیور بونیر میں ہے اور اس کا کہنا ہے کراچی آنے کے بعد ہی اس سلسلے میں رابطہ کرے گا ۔