Sunday, September 8, 2024

کراچی : عیدکی چھٹیوں میں 24سوسے زائد ون ویلرز کی ہسپتال یاترا

کراچی : عیدکی چھٹیوں میں 24سوسے زائد ون ویلرز کی ہسپتال یاترا
July 8, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران منچلے نوجوان آپے سے ہی باہر ہو گئے تین روز کے دوران شہر کے مختلف  میں 24 سو سے زائد افراد  ون ویلنگ اور موسم  کی  پھسلن  کا شکار ہو کر  ہسپتالوں میں پہنچ گئے ۔ تفصیلات کےمطابق عید الفطر  کی چھٹیوں میں  نوجوان اور منچلے  موٹر سائیکل ملتے ہی  آپے سے باہر ہو گئے۔ ون ویلنگ کا جنون ان کو لے آیا  اہم شاہراہوں اور ساحلی علاقوں میں پھر کیا تھا کوئی ادھر گرا کوئی ادھر ان منچلوں کو نہ کوئی پوچھنے والا تھا نہ  ہی سمجھانے والا ،ہوا  وہی  جس کا اندیشہ تھا۔ ون ویلنگ کے  جنونی عید کے پہلے روز سے ہی زخمی  ہوکر  جناح  ،سول اور عباسی شہید اسپتال پہنچنا شروع ہونے لگے۔ ہسپتال کے اعدادو شمار کے مطابق  تین دن  میں چوبیس سو سے زائد  افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوکر رپورٹ ہوئے۔