Wednesday, April 24, 2024

کراچی ، عیدالاضحیٰ کے بعد کانگو کے شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی ، عیدالاضحیٰ کے بعد کانگو کے شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ
September 2, 2018
کراچی (92 نیوز) عیدالاضحیٰ کے بعد کانگو کے شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ۔ کراچی کے جناح اسپتال میں ایک اور مریض کو داخل کیا گیا ہے اور عید کے بعد مریضوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ عیداالاضحیٰ تو گزر گئی، لیکن کانگو وائرس نے سر اٹھالیا ۔ عید قرباں کے بعد سے 5 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ رواں سال 9 مریض وائرس کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔ گزشتہ رات ایک مریض نجی اسپتال میں انتقال کر گیا تھا ۔ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک شخص کو جناح اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ 20 سال کا حیدربخش صفوراگوٹھ کا رہائشی ہے۔ اس کے بعد رواں سال کے دوران کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہو گئی جبکہ جناح اور نجی اسپتال میں اب بھی 4 مریض زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کانگو کے چالیس سے زائد کیسز پازیٹو رپورٹ ہوئے لیکن متعدد نجی اسپتالوں نے اعداد و شمار دینے سے انکار کیا ہے۔