Wednesday, April 24, 2024

کراچی : عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کئی علاقوں میں شہری پانی کو ترستے رہے

کراچی : عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کئی علاقوں میں شہری پانی کو ترستے رہے
July 21, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں عید کی چھٹیوں میں  بھی کئی علاقوں میں شہری پانی کو ترستے رہے ۔ پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی عدم فراہمی نے پانی کی دستیابی کو مزید مشکل بنادیا۔ ترجمان واٹر بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اتوار کی رات سے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہر کو ہر گھنٹے 6 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا جارہا ہے جس کے باعث کراچی کو ملنے والے پانی میں ساٹھ ملین گیلن پانی کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ہاشم رضا زیدی نے کے الیکٹر ک سے درخواست کی ہے کہ وہ عید کے دنوں میں واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ شہر کو  پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔