Thursday, April 25, 2024

کراچی ، عمران اسماعیل نےمستحق افراد میں کمبل اور کھانا تقسیم کیا

کراچی ، عمران اسماعیل نےمستحق افراد میں کمبل اور کھانا تقسیم کیا
November 25, 2018
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فلاحی ادارے کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرمستحق افراد میں کمبل اور کھانا تقسیم کیا۔ کراچی میں عمران اسماعیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی درگاہ پہنچے جہاں انہوں نے مزار پرحاضری دی اور اس کے بعد فلاحی ادارے کے ہمراہ مستحق افراد میں کمبل اور کھانا تقسیم کیا۔ گورنر سندھ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرسڑکوں پر سونے والوں کی خدمت کا آغاز کر دیا ہے۔ شیلٹر ہوم کے قیام کے لیے زمین خریدی گئی ہے۔ جلد ہی شیلٹر ہوم بھی تعمیرکیا جائے گا۔ ادھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے فٹ پاتھوں پر سونے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی۔ پشاور میں تین نئے شیلٹر ہومز بنانے کی بھی منظوری  دے دی گئی جب کہ  بند اور غیر فعال شیلٹر ہاؤس بھی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔