Thursday, May 2, 2024

کراچی ، عمارت کاچھجہ گرنے سے جاں بحق معصوم بہن بھائی سپرد خاک

کراچی ، عمارت کاچھجہ گرنے سے جاں بحق معصوم بہن بھائی سپرد خاک
December 7, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں عمارت کا چھجہ گرنے سے جاں بحق معصوم بہن بھائیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ننھے پھولوں کے مُرجھانے سے اہلخانہ غم کی تصویر بن گئے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عمارت کا چھجہ گرنے سے ہنستا بستا گھر لمحوں میں اجڑ گیا۔ کھیل کود میں مصروف 10 سالہ مصعب اور 6 سالہ زونیرہ کو زندگی نے مزید مسکرانے کا موقع نہ دیا۔ ننھے پھولوں کے مُرجھانے سے اہلخانہ غم کی تصویر بن گئے۔ آنسو بہاتی ماں کا کہنا ہے دونوں بچے ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھے۔ بچوں کی والدہ نے بتایا کہ عمارت کی یونین نے غیرقانونی رہائش بھی دے رکھی ہے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں عمارت بوسیدہ ہونے کے باعث ملبہ گرنا معمول بن چکا ہے۔ بہن اور بھائی کی نمازجنازہ علاقے کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد دونوں بچوں کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔