Saturday, April 20, 2024

کراچی: عزیزآباد میں قتل ہونیوالے پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ تیار

کراچی: عزیزآباد میں قتل ہونیوالے پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ تیار
October 18, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے عزیزآبادمیں دہشت گردی کا شکار پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ اے ایس آئی تابش کو موٹرسائیکل سوار 2 ملزموں نے نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزآبادمیں دہشت گردی کانشانہ بننے والے پولیس اہلکار کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی تابش کوپینٹ شرٹ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار دو ملزموں نے نشانہ بنایا۔ قاتلوں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان تھیں۔ رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی تابش اور ماضی میں اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے طریقہ کار میں مماثلت ہے۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے ہیں جنہیں فارنزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے اور عینی شاہدین کی مدد سے دہشت گردوں کے خاکے بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔