Friday, May 10, 2024

کراچی ، عزیزآباد میں سنگدل بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

کراچی ، عزیزآباد میں سنگدل بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا
February 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی عزیزآباد میں سنگدل بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئی۔ پولیس کےمطابق فرزانہ نامی خاتون نے اپنے شوہر فرحان پر اس وقت تیزاب پھینک دیا جب وہ سو رہا تھا۔ خاتون نے اپنے بیٹے پر بھی تیزاب پھینکا اور گھر سے فرار ہو گئی۔ زخمی شخص کے بھائی نے بتایا کہ چند برس پہلے فرزانہ اور فرحان نے پسند کی شادی کی تھی۔ فرحان کے بھائی کا کہنا تھا کہ دونوں کے چھ بچے ہیں زندگی ہنسی خوشی گزر رہی تھی۔ پھر اچانک  فرزانہ نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے آئے دن جھگڑے ہوتے تھے۔ دنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ملزمہ کو تلاش کر رہی ہے۔