Friday, April 19, 2024

کراچی : عزیزآباد میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 5 افراد زیرحراست

کراچی : عزیزآباد میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 5 افراد زیرحراست
October 22, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز اور حساس ادارے نے مختلف کارروائیوں میں پانچ مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ رینجرز نے عزیزآباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب حساس ادارے نے بھی عزیز آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔