Friday, April 26, 2024

کراچی : عدالت نے فکس اِٹ کے بانی عالمگیر خان کو بری کر دیا

کراچی : عدالت نے فکس اِٹ کے بانی عالمگیر خان کو بری کر دیا
November 19, 2016

کراچی (92نیوز) سٹی کورٹ نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان اور ڈرائیور کو ٹریفک میں خلل ڈالنے کے مقدمے سے بری کر دیا۔ عالمگیر خان کہتے ہیں کوئی کچھ بھی کرے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی نے ٹریفک میں خلل ڈالنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان اور ڈرائیور کو بری کرتے ہوئے مقدمہ ختم کر دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ سچ کی فتح پر خوشی ہوئی۔ کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے، کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومت کو اختیارات دیے جائیں، ان کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔