Friday, March 29, 2024

کراچی : عدالت نے ایم کیو ایم کے 2کارکنوں عابدعلی اور جمیل کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

کراچی : عدالت نے ایم کیو ایم کے 2کارکنوں عابدعلی اور جمیل کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا
July 14, 2015
کراچی (92نیوز) انسداددہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں عابد علی اور جمیل کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم بلدیہ سیکٹر کے کارکن ملزم عابدعلی اورجمیل کوچودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں سے دھماکا خیزمواد اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزموں کوپولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کے ریمانڈ کی اجازت دی۔