Saturday, May 18, 2024

کراچی ، عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز کا احتجاج نوویں روز میں داخل ‏

کراچی ، عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز کا احتجاج نوویں روز میں داخل ‏
March 27, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز کا احتجاج نویں روز میں داخل  ہو گیا۔ او پی ڈیز بند ہونے سے مریض پریشان  ہیں جب کہ  ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ پر دھمکیاں دینے کا الزام  عائد کرتےہوئے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رہے گا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عباسی شہید اسپتال  میں ڈاکٹرز نے 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی  پر احتجاجاً او پی ڈیز بند کردی ،جس سے  ہزاروں مریض مشکلات سے دو چار ہیں۔

مسیحا سراپا  احتجاج  بنے اور شہر کے تیسرے بڑے سرکاری اسپتال کی او پی ڈیز  بند کردیں  جس سے روزانہ اسپتال آنے والے مریضوں کو  شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،  جو کہ اپنا علاج کرائے بغیر ہی گھروں کو لوٹنے پر مجبورہیں۔

دوسری جانب سراپا احتجاج ڈاکٹرز  کا موقف ہے کہ  چارماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہے ہم اپنا حق مانگ رہے۔

ڈاکٹروں کا کہناتھاکہ پوسٹ گریجویٹ اورہاؤس آفیسرز کی تنخواہیں جب تک ادا نہیں کی جائیں گے احتجاج جاری رہے گا ۔