Saturday, April 20, 2024

کراچی ، عباسی شہید اسپتال کے عملے میں کورونا کی تشخیص پر ایمرجنسی بند

کراچی ، عباسی شہید اسپتال کے عملے میں کورونا کی تشخیص پر ایمرجنسی بند
April 27, 2020
 کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی کورونا کے نشانے پر آگیا۔ عباسی شہید اسپتال کے عملے میں کورونا کی تشخیص پر ایمرجنسی بند کر دی گئی۔ کراچی میں کورونا کے پے در پے  وار جاری ہیں۔ ڈاکٹرز اور اسپتالوں میں کام کرنے والا عملہ بھی محفوظ نہیں ۔ عباسی شہید اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں کام کرنے والے ایک سینئر ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کے بعد اسپتال کی ایمرجنسی کو ایک روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس دوران لائے جانے والے زخمیوں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو دیگر اسپتالوں میں ریفر کیا جارہا ہے ۔اسپتال انتظامیہ  نے ایمرجنسی میں کام کرنے والے 14 افراد کے بھی فوری ٹیسٹ کرانے کہ ہدایت کر دی ہے۔ اُدھر سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد کی  ملازمہ بھی کورونا کا شکار ہوگئی جس کے بعد اسپتال کے پی آئی سی یو کو سیل کر دیا گیا جبکہ اسپتال میں کام کرنے والے  27 افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جو  کہ نگیٹیو آئے ہیں۔