Friday, May 3, 2024

کراچی ، عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 10 ویں روز میں داخل ‏

کراچی ، عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 10 ویں روز میں داخل ‏
March 28, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 10ویں روز میں داخل  ہو گئی ، اوپی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا  ہے ۔

انتظامیہ نے ڈاکٹرز کو او پی ڈیز کھولنے کی ہدایت کردی ، او پی ڈی کاؤنٹر باہر لگا کر علاج کرینگے لیکن اسپتال کے اندر چیک اپ نہیں کریں ، ہڑتالی ڈاکٹرز بھی ڈٹ گئے۔