Monday, September 16, 2024

کراچی ، عام انتخابات میں بلاول بھٹو،فاروق ستار،مصطفی کمال بھی ضمانتیں ضبط کرابیٹھے

کراچی ، عام انتخابات میں بلاول بھٹو،فاروق ستار،مصطفی کمال بھی ضمانتیں ضبط کرابیٹھے
July 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) عام انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے والے بڑےبڑے نام اپنی ضمانتیں بھی نہیں بچا سکے، بلاول بھٹوزرداری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی اپنی ضمانت ضبط کرا بیٹھے۔ عام انتخابات 2018کے دلچسپ  اورحیران کن انتخابی نتائج میں شہر قائد سے قومی اسمبلی کے 90 فیصد امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواپنے اولین الیکشن میں ضمانت ضبط کروابیٹھے، پیپلزپارٹی کے 17امیدواران قومی اسمبلی کی ضمانتیں بھی ضبط ہوگئیں۔ شہباز شریف کے علاوہ ن لیگی تمام امیدواروں کو بھی زر ضمانت واپس نہیں ملے گی جب کہ  فاروق ستار،مصطفی کمال،فوزیہ قصوری،علی رضا عابدی، ڈاکٹر صغیر،روف صدیقی کی ضمانتیں بھی ضبط ہوگئیں۔ سینیٹر شاہی سید سمیت اے این پی کے تمام امیدواروں کی ضمانتیں بھی ضبط ہوگئیں جب کہ متحدہ مجلس عمل کا کوئی ایک امیدوار بھی ضمانت نہیں بچاسکا۔ شہلارضا،مفتاح اسماعیل،معراج الہدی،سلیم ضیاکی بھی زرضمانت ضبط ہوگئیں، گلوکار جواد احمد،آفاق احمد،ثروت اعجاز قادری کی بھی ضمانت ضبط کرلی گئیں۔الیکشن ایکٹ 2017کے تحت امیدوار کے لیے مجموعی کاسٹ شدہ ووٹ کا ایک چوتھائی لینا ضروری تھا۔ کراچی سے سندھ اسمبلی کے 800 سےزائد امیدواروں کی بھی ضمانتیں بھی ضبط کرلی گئیں ،  ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرہ،وائس چیئرمین بلدیہ جنوبی منصورشیخ بھی ضمانت ضبط کروا بیٹھے۔