Tuesday, May 7, 2024

کراچی ، عارف علوی کی جیت پر کھلاڑیوں کا جشن ، مٹھائی تقسیم کی

کراچی ، عارف علوی کی جیت پر کھلاڑیوں کا جشن ، مٹھائی تقسیم کی
September 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پی ٹی آئی کےسینئر رہنما  ڈاکٹر عارف علوی کے صدرمملکت منتخب ہونے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھرپور جشن  منایا ، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی  پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہو گئے ، ڈاکٹر عارف علوی کی فتح کا اعلان ہونا ہی تھا  کہ باتھ آئی لینڈ کراچی میں جشن کا آغاز ہوگیا ۔ پی ٹی آئی کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں پھر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کارکنا ن نے صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی کی کامیابی کو تاریخی  قرار دیا   ۔ نومنتخب صدر مملکت  کے پڑوسی بھی بے حد خوش ہیں  ۔ دوسری جانب  ڈاکٹرعارف علوی کے صدرمملکت منتخب  ہونے کے باوجود گھرپر کوئی پروٹوکول نہ لگایا گیا ۔